4 ستمبر، 2015، 11:55 AM

وہابی دہشت گردوں کی وجہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

وہابی دہشت گردوں کی وجہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں وہابی دہشت گردانہ کارروائیوں اورلڑائی کی وجہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں بچے کم عمری میں تعلیم چھوڑ کردہشت گرد بن رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے " تعلیم پر حملہ "  کے عنوان سے ایک رپورت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں وہابی بدامنی کے اثرات براہ راست بچوں پر پڑ رہے ہیں، بد امنی کی وجہ سے ان علاقوں میں آباد بچوں کا مستقبل دم توڑ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں وہابی دہشت گردانہ کارروائیوں اورلڑائی کی وجہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم  ہوگئے ہیں بچے کم عمری میں تعلیم چھوڑ کردہشت گرد بن رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام، عراق، یمن، لیبیا اور سوڈان میں ایک کروڑ 37 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، یہ تعداد اسکول جانے والی عمر والے بچوں کی مجموعی تعداد کا 40 فیصد ہے۔ خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں یہ تعداد بڑھ کر 50 فیصد ہو جائے گی۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق  شام، عراق، یمن اور لیبیا میں تقریباً 9 ہزار اسکول اس قابل نہیں رہے کہ وہاں درس و تدریس کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔ صرف 2014 کے دوران شام، عراق، لیبیا، فلسطین، سوڈان اور یمن میں 214 اسکولوں پر حملے کیے گئے۔ شام میں صورت حال یہ ہے کہ ہر 4 میں سے ایک اسکول بند پڑا ہے اور اس سے 20 لاکھ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  بد امنی سے بچوں کے اچھے مستقبل کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ تعلیم کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچے کم عمری میں  دہشت گرد بن رہے ہیں۔

News ID 1857871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha